لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: صبور اور علی انصاری کا سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

September 18, 2021

جیو انٹرٹینمنٹ کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’فطرت‘ میں شاندار اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں میں اپنی جگہ بنانے والی خوبرو اداکارہ صبور علی اور اُن کے منگیتر و اداکار علی انصاری نے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

گزشتہ روز علی انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لِفٹ میں موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں علی انصاری نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

علی انصاری نے اپنی پوسٹ کو ایک دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اونچی ہے بلڈنگ، لِفٹ تیری بند ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے، میں پھر بھی آؤں گا۔‘

اداکار کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں اُن کی منگیتر صبور علی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

صبور علی نے اپنے منگیتر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں انتظار کررہی ہوں۔‘

سوشل میڈیا پر صبور اور علی انصاری کا یہ دلچسپ تبادلہ خیال دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی جیو ٹی وی کے ڈرامہ فطرت میں اپنی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے علی انصاری کئی بار سوشل میڈیا صارفین سے صبور علی کو ووٹ دینے کی اپیل کرچکے ہیں۔