منال اور احسن کی شادی کے بعد پہلی دعوت

September 18, 2021

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کے بعد پہلی دعوت کی تصویریں وائرل ہوگئیں۔

منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں منال خان خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر احسن محسن نے کُرتا پاجاما زیب تن کیا ہوا ہے۔

ان نئی تصویروں میں منال خان اور احسن محسن کی جوڑی بےحد دلکش لگ رہی ہے۔

منال خان نے انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویریں شادی کے بعد اُن کی پہلی دعوت کے دوران لی گئیں۔‘

اداکارہ نے صرف 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔