میں اتنا زیادہ پیار سنبھال نہیں سکتا: عاصم اظہر

September 18, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ وہ مداحوں سے ملنے والا بےتحاشہ پیار سنبھال نہیں سکتے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر عاصم اظہر کا نام ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں پایا جاتا ہے جوکہ اُن کے مداحوں کی بدولت ہی مکمن ہوتا ہے۔

عاصم اظہر کے مداح اُن کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس حوالے سے عاظم اظہر نے اپنے لاکھوں مداحوں کی محبت کا جواب دینے کے لیے ٹوئٹر پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عاصم اظہر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’یار! میں آپ لوگوں کی وجہ سے روزانہ ٹرینڈنگ پر ہوتا ہوں۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’آپ سب کی طرف سے ملنے والا اتنا زیادہ پیار، مجھ سے سنبھالا نہیں جاتا۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا پیار سب سے بڑا ایوارڈ ہے جو مجھے اب تک ملے گا۔‘

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے 2013 میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں شہرت 2016 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے ملی ۔