زندہ باد میرے کراچی والو

September 19, 2021

گزشتہ رات 10 بجے کے قریب یو پی موڑ کے نزدیک میری بائیک کی چین ٹوٹ گئ، آس پاس کوئی مکینک کی دکان بھی نہیں تھی، مجبوراََ میں بائیک کے ساتھ پیدل چلنے لگا تھوڑا ہی آگے بڑھا تھا کہ پیچھے سے ایک شخص نے آواز دی، بھائی کیا ہوا ،کوئی پریشانی ہے کیا۔

میں نے بتایا بائیک کی چین ٹوٹ گئی ہے ،یہاں اس وقت کوئی مکینک کی دکان بھی کھلی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ یہ سنتے ہی اُس اپنی بائیک سے ٹول باکس نکالا اور میری بائیک کی چین جوڑنے لگا شروع چند منٹوں میں چین جوڑ دی۔

میں نےچین جوڑنے کا معاوضہ دینے کی پیشکش کی، جسے انھوں نے فوراََ رد کردیا اور چہرہ پر مسکراہٹ سجائے ٹول باکس اٹھا کر چلتے بنے, الحمدللہ ایسا ہے میرا کراچی ،جہاں راہ چلتے کئی شہری ایک دوسرے کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں, زندہ باد کراچی والو۔ (معین رضا)