عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا، مرتضیٰ وہاب

September 18, 2021


ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہعمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولنس کے حصول سےمتعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔