سیریز کے ملتوی ہونے سے پی سی بی کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہوگا، مائیکل وان

September 18, 2021

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اچانک سیریز منسوخ کرنے کے اعلان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر سیریز کے ملتوی کا سُن کے حیران ہوں۔

سابق کرکٹر نے لکھا کہ نیوزی لینڈ بورڈ کے اس فیصلے سے پی سی بی کو بھاری مالی نقصان ہوا ہوگا۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔