طالبان کی پنج شیر میں انسانی امداد دینے کی اجازت

September 18, 2021


افغانستان پر کنٹرول قائم کرنے کے بعد اپنی عبوری حکومت بنانے والے طالبان نے پنج شیر میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی عبوری کابینہ نے پنج شیر میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔

افغان طالبان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صوبے پنج شیر کے تمام راستے دوبارہ کھل گئے ہیں اور ٹیلی کمیونی کیشن بحال ہے۔