پاکستان سے زیادہ محفوظ جگہ کوئی نہیں، شنیرا اکرم

September 18, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان سے زیادہ محفوظ مقام کوئی نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک دورے کی منسوخی کے باعث پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے غیر ملکی شخصیات بھی اپنا اظہارِخیال کررہی ہیں۔

ان شخصیات میں اب شنیرا اکرم کا بھی اضافہ ہوا ہے، انہوں نے بغیر کسی بات کی نشاندہی کیے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ دنیا بھر میں انہوں نے خود کو سب سے زیادہ محفوظ پاکستان میں سمجھا ہے۔