کرکٹ مداحوں کا اور میرا دکھ ایک ہے، چیئرمین پی سی بی

September 18, 2021


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ کرکٹ مداحوں کا اور ان کا دکھ ایک ہے۔

شائقین کرکٹ کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جو ہوا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہوا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے ورلڈ کلاس ٹیم بنانے کی صلاحیت ہے۔

رمیز راجا نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے فیصلے پر اپنا غصہ اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے نکالے۔