افغان شہر جلال آباد میں تین دھماکے، 3 افراد ہلاک، 18زخمی

September 18, 2021


افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں تین دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی اور افغان میڈیا کے مطابق دھماکوں میں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اُدھر کابل میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکا آج صبح کابل کے علاقے پی ڈی 13 میں ہوا ہے۔