نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر دُکھ ہے، مکی آرتھر

September 19, 2021

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر دُکھ ہے۔ پاکستان میں میرا تین سالہ قیام کافی یادگار رہا۔ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے۔ امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔میرا ملک محفوظ ہے اور میرا ملک کرکٹ کے لیے بھی محفوظ ہے۔یہ ایک ٹیم، ملک اور تمام شائقینِ کرکٹ کے لیے دل دہلا دینے والا لمحہ ہے۔سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اچانک سیریز منسوخ کرنے کے اعلان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر سیریز کے ملتوی کا سُن کے حیران ہوں۔