بیڈمنٹن: ماہور شہزاد اور پلوشا بشیر کے درمیان فائنل آج ہوگا

September 19, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں کھیلے جانے والے آل پاکستان ریکننگ بیڈ منٹن ٹور نامنٹ میں اتوار کو خواتین سنگلز کے فائنل میں روایتی حریف اولمپئین ماہور شہزاد اور پلوشا بشیر کے درمیان مقابلہ ہوگا، جنہوں نے سیمی فائنل میں ایمل منیب اور غزالہ صدیق کو شکست دی، مردوں کے سیمی فائنل میں مراد علی نے راجہ محمد حسنین کو اور مقیت طاہر نے راجہ ذولقرنین کو ناکامی سے دوچار کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔