صوفیہ مرزا بیٹیوں کی حوالگی کیس، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس

September 19, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی حوالگی کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے و دیگر ذمہ داران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر لوگوں کو عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر جاری کیے۔ اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے دبئی میں مقیم اپنے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے کہ اس نے ان کی بیٹیوں کو پاکستان سےا سمگل کیا اور دبئی لے گیا۔ ایف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا۔ صوفیہ مرزا کی طرف سے مقدمے میں اپنے سابق شوہر پر بچیوں کے اغواءکا الزام بھی عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس نے ملاقات کے بہانے بچیوں کو اغواءکیا اور سمگل کرکے دبئی لے گیا۔