بگ باس15، سلمان خان 350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے

September 19, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شو بگ باس 15 کے میزبان سلمان خان کی فیس سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں بگ باس 15 میں سلمان خان کے معاوضے کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ دبنگ اسٹارکی جانب سے اتنی موٹی رقم لینے کی خبر سن کر سبھی حیران رہ گئے ہیں ۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس 15 ہوسٹ کرنے کیلئے 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دئے جائیں گے ۔ ایک شو کو ہوسٹ کرنے کیلئے اسٹارز موٹی رقم وصول کرتے ہیں یہ تو پتہ تھا ، لیکن اتنی موٹی رقم کے بارے میں جان کر سبھی حیران ہیں ۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس کے بارے می کمنٹس بھی کررہے ہیں ۔ایک صارف نے لکھا کہ باپ رے ، اتنا پیسہ ۔ ایک دوسرے نے لکھا کہ اگر لوگوں کو پاس اتنا پیسہ ہے تو وہ اس کو کیوں برباد کررہے ہیں ؟ وہیں کچھ صارف اس کو فضول شو بتاتے ہوئے بھی ٹرول کررہے ہیں ۔حال ہی میں بگ باس 15 کا نیا پرومو سامنے آیا ہے ، جس میں سلمان خان بتا رہے ہیں کہ کھلے آسمان اور وشو سندری کے پیڑ کے درمیان آرام دہ چیزوں کے بغیر کنٹیسٹنٹس کی زندگی اس مرتبہ کتنی مشکل ہونے والی ہے ۔ کلرز چینل کی طرف سے ایک پرومو جاری ہوا ہے ، جس میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ یہاں جاگنے جگانے اور چڑھنے چڑھانے کی تو ہے ، لیکن کہاں ہیں سہولتیں سونے کی وشوسندری ، سلمان خان کی بات پر وشو سندری کہتی ہیں کہ ہمارے آغوش کے سائے میں نیند کہاں آئے گی اور اس جنگل کی سرد ہوائیں ہمیشہ ستائیں گی۔