گلشن حدید کے قریب گوٹھ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

September 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کی حدود گلشن حدید کے قریب سومار گوٹھ میں 8 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی کی تصدیق کے واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور بچی سے ملزم کی شناخت کرائی گئی جس پر بچی نے ملزم کامران کو شناخت کرلیا جس کے بعد ملزم کو باقاعدہ گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاور میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔