احترام، لحاظ، مروت ہمارے معاشرے کی اہم اقدار ہیں، حافظ نعیم

September 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین )کے تحت ’’عالمی یوم حجاب ‘‘وحجاب آگہی مہم کے سلسلے میں ’’تہذیب ہے حجاب‘‘ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس سے سکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اورپاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی اور ناظمہ کراچی اسماء سفیر ودیگر نے خطاب کیا۔نفرنس میں ’’بات یہ ہے ‘‘ آمنہ عثمان کے ساتھ کے عنوان سے ٹاک شو منعقد کیا گیا جس میں نگراں جامعۃ المحصنات پاکستان ثوبیہ عبدا لسلام ، نگراں ورکنگ ویمن آرگنائزیشن پاکستان طلعت فخر ،لکھاری و رکن حریم ادب پاکستان افشاں نوید ،ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب ،ناظمہ صوبہ سندھ اسلامی جمعیت طالبات عروبہ شافعیہ نے شرکت اور تہذیب ہے حجاب کے موضوع پر تفصیلی تبادلہَ خیال کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حیا و حجاب شرم سے ماخوذ ہے ، ایک دوسرے کا احترام ،لحاظ ، مروت ہمارے معاشرے کی اہم اقدار ہیں۔