دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم

September 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے اور پناہ دینے کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کے علاج و معالجے اور پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائمخانی، رؤف صدیقی، وسیم اختر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔