وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار

September 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدگاہ پولیس نے پولیس وردی میں ملبوس جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق عیدگاہ پولیس نے دوران گشت چاند بی بی روڈ پر واقع گرلز کاج کے قریب پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جو کالج کے سامنے کھڑا تھا۔ ملزم سے پولیس کارڈ طلب کیا گیا جو وہ پیش نالہ کر سکا ، ملزم پولیس نے اسکو گرفتار کر کے اسکے خلاف عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔