بغیراجازت اراضی کی ڈویلپمنٹ کرنے والے افرادکے خلاف مقدمہ

September 19, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بغیراجازت اراضی کی ڈویلپمنٹ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ انسپکٹرآرڈی اے طارق محمودنے بتایاکہ اڈیالہ روڈ کا وزٹ کیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ کو ثر عباس اور سید ناصر علی نے مجاز اتھارٹی سے ایل اوپی منظور کروائے بغیر غیر قانونی لینڈ سب ڈویثرن ہاؤسنگ سکیم واقع موضع اڈیالہ حدود تھانہ صدر بیرونی ڈویلپمنٹ شروع کر رکھی ہے اور اس وجہ سے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں۔