پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف آج احتجاج کریگی

September 19, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی ہوشرباء مہنگائی کے خلاف اتوار کو آبپارہ چوک اسلام آباد میں شام پانچ بجے احتجاج کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور دیگر رہنما خطاب کرینگے۔ سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں حکومتی اقدامات مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں پیپلز پارٹی اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہونگے۔ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان برطرف ملازمین وکلاء مزدور تاجر سول سوسائٹی کی تنظیمیں شرکت کریں گی۔