پی پی رہنماء خورشید شاہ کی رہائی کیلئے پیپلز لائرزفورم کا مظاہرہ

September 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز لائرزفورم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی نیب حراست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر شیخ غیاث الحق نے کہا کہ نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔سید عارف شاہ، رضوان ہانس، مس فیروزہ فیض، واجد رضوی، عدنان حیدری، سردار محمد حنیف تھہیم، فردوس جمال، عمران بھٹہ،منیر جتوئی ،اقبال سرگانہ و دیگر نے شرکت کی۔