ڈینگی لاروا ملنے پر 5ہوٹلوںکمرشل عمارتوں کےمالکان کو نوٹس

September 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری کردیے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی قیادت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے شادمان کالونی، شیر شاہ سمیت دیگر مقامات پر گھر گھر لاروا کی چیکنگ کی اور نوٹس جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں۔ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل سیل کردی جائیں گی تمام شہری ڈینگی کی حفاظتی تدابیر اپنائیں ۔