قتل کی دھمکی کا الزام،خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

September 19, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں خاتون سمیت تین افرادکے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق نیوملتان پولیس کو اوورسیز پاکستانی محمد حسین نے بتایا کہ عرصہ35سال سے سعودی عرب میں مقیم ہوں واپس پاکستان آیاتو اپنی جائیداد کا حساب وغیرہ چیک کیا تو ملزمان سعید الہی،سعدیہ اور سلیمان نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔