ناجائز اسلحہ و منشیات کا الزام4 افراد کیخلاف مقدمات درج

September 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں کوتوالی پولیس نے ملزم ابوبکر سے پسٹل،ملزم شمشاد سے پسٹل دوگولیاں،الپہ پولیس نے ملزم نیاز سے پسٹل برآمد کرلی جبکہ مظفرآباد پولیس نے ملزم کاشف سے 1050 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔