چائلڈپروٹیکشن بیورونے23بھکاری بچوں کوتحویل میں لیا

September 19, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) بچوں سے گداگری کے خلاف ریسکیو آپریشن اور آگاہی مہم جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر دن اور رات کے اوقات میں ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے بیورو ترجمان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران بذریعہ ریسکیو آپریشن 23 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔