سکولز میں سرائیکی مضمون کے اساتذہ کی تعیناتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

September 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے کارکنوں نے سکولوں کیلئے سرائیکی ٹیچرز کی آسامیاں نہ دینے پر حکومت پنجاب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا کہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ چیف ایگزیکٹو افسران سے پنجابی ٹیچرز کی آسامیوں کے کوائف طلب کر لئے جبکہ سرائیکی کو نظر انداز کر دیا حکومت تعلیم کے مسئلے پر سرائیکی پنجابی کی تفریق ختم کرے اور تاریخ سے سبق حاصل کرے۔