پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی شروع کردی ہے، پاکستانی سفیر

September 19, 2021

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج سے طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی شروع کردی ہے۔

جلال آباد کے پاکستانی قونصل جنرل نے اشیائے خور و نوش کے 13 ٹرک وصول کیے، اشیائے خور و نوش کی فراہمی پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے کی گئی ہے۔

منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے پہنچنے والی اشیائے خورونوش مختلف افغان صوبوں کو بھیجی جائیں گی، ٹرکوں میں 190 ٹن آٹا، 11 ٹن کوکنگ آئل اور 35 ٹن چینی لوڈ کی گئی ہے۔

پاک افغان تعاون فورم کا کہنا ہے کہ 31 ٹن چاول اور 3 ٹن دالیں بھی افغانستان روانہ کردی گئی ہیں، اس سے قبل بھی 32 ٹن آٹا، 6 ٹن آئل اور ادویات بھجوائے جاچکے ہیں۔