ایم کیو ایم اصولوں کو ہار کے الیکشن نہیں جیتنا چاہتی، خالد مقبول

September 20, 2021

کر اچی( اسٹا ف رپورٹر)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ بر اہ راست کو ئی مقابلہ کر نے کو تیار نہیں تمام دشمن کسی حیلے بہانے اور سازشوں کے ذریعے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کی کو شش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم اصولوں کو ہار کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتی، ایم کیو ایم کے نعروں کو جماعت اسلامی نے گود لے لیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایم کیو ایم کے مر کز بہا در آبا د پر جنرل ورکر ز اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اعصاب شکن جنگ کیلئے تیار رہنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ میں حا فظ نعیم الرحمن کا تہہ دل سے شکر گزار ہو ں کہ وہ نعریں ایم کیو ایم جو 35بر س سے لگا رہی ہے انکو جما عت اسلامی نے گو د لے لیا ہے وہ الز ام لگا تے ہیں کہ ایم کیو ایم میں کر منل آگئے ہیں تو پھر وہ ہمارے کا رکنان کو جما عت میں آنے کی دعوت کیو ں دے رہے ہیں کیا انکے پا س کر منل کم پڑ گئے ہیں اور ہم انکے اس با ت پر بھی شکر گزار ہیں کہ جماعت اسلامی نے تسلیم کیا کہ عوام نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیئے جب قصبہ علیگڑ ھ کی بستی جل رہی تھی تو شہرکی کنجی آپکے پا س تھی یہا ں کا مینڈیٹ آپکے پا س تھا کو ئی ایسا سچ تو ہے جو ہما رے ساتھ ہے جسکے با عث ہم 40سال سے زند ہ ہے۔