مرتضیٰ بھٹو کو شہید کرکے عوام سے دور کردیا گیا، سعید غنی

September 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان نے شہید مرتضیٰ بھٹو کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں کہا کہ مرتضیٰ بھٹو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی ملک سے وفاداری کے فلسفے کو آگے بڑھانا چاہتے تھے مگر وہ طاقتیں جنہیں ذوالفقار علی بھٹو کا عوامی انداز کسی بھی طور پر قابل قبول نہ تھا وہ ایک اور بھٹو کو اس عوامی انداز سے سیاست کرتے ہوئے کیسے برداشت کرسکتے تھے اسی لئے انہیں شہید کرکے عوام سے دور کردیا گیا ،علاوہ ازیں پی پی پی کراچی ڈویژن کے تحت رخہ 20ستمبر پیر کی شام 5بجے پیپلز سیکریٹریٹ نزد مزار قائد پر شہید مرتضیٰ بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔