کوئی ملک ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے ہمارے ساتھ کیا، انضمام

September 20, 2021

لاہور(نیوز ایجنسیز ) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا، وہ ہمارے مہمان تھے، اگر ان کو کوئی مسئلہ تھا تو پی سی بی سے بات کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی، آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، اگر کیویزکے پاس سیکیورٹی سے متعلق کوئی معلومات تھیں تو وہ ہمیں دکھا کیوں نہیں رہے،اگر پی سی بی کو معلومات سے آگاہ نہیں کرنا تو پھر آئی سی سی کو ہی بتا دیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اگر پاکستان سے معلومات شیئر کرتا تو ہماری ایجنسیز اس معاملے کی ضرور تحقیقات کرتیں، کم سے کم یہ تو معلوم ہوجاتا کہ معاملہ کیا ہے۔