مراد اور ماہور نے بیڈمنٹن ٹائٹل جیت لئے

September 20, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مراد علی اور ماہور شہزاد غپ کوئٹہ میں کھیلا جانے والےآل پاکستان قومی رینکنگ بیڈمنٹن سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لئے۔ مراد علی نے فائنل میں مقیت طاہر جبکہ ماہور شہزاد نے پلوشا بشیر کو ناکامی سے دوچار کیا۔ ماحور شہزاد نے اسٹریٹ گیم میں کامیابی حاصل کی۔ مینز ڈبلز میں اویس زاہد اور ایم علی لاروش نے راجہ محمد حسنین اور راجہ ذوالقرنین حیدر کے خلاف فائنل جیتا۔ خواتین ڈبلز میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی نے صائمہ وقاص اور خضرا رشید کو ہرایا ۔