نوجوان لڑکی کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

September 20, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایف آئی اے حیدرآباد سائبر کرائم سیل نے نوجوان لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بناکر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کیڈٹ کالج پٹارو سے نوجوان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدرآباد سائبر کرائم سیل نے نوجوان لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بناکر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں کیڈٹ کالج پٹارو سے نوجوان کو گرفتار کرلیا، گرفتار نوجوان قاضی حمزہ کیڈٹ کالج کے ٹیچر کا بیٹا ہے، گرفتار ملزم ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو ملنے اور دوستی رکھنے کا مطالبہ کررہا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ذرائع کا کہنا ہے کہ انسٹا گرام پر بلیک میل کرنے کا مواد حاصل کرکے تصدیق کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزم قاضی حمزہ کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر ایک کی عدالت میں پیش کرکے 4روز کا تفتیشی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔