دنیا پور، 80 برس کا دولہا 60 سالہ دلہن لے آیا، بیٹوں اور پوتوں کا ڈانس

September 20, 2021

لودھراں(نمائندہ جنگ )80 برس کا دلہا 60 سالہ دلہن لے آیا ‘ لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے علاقے جلہ ارائیں کے رہائشی 80سالہ عبدالرزاق جو کہ 4بیٹے اور 5بیٹیوں کا باپ اور41پوتے پوتیوں کا داد اہے 2سال قبل اس کی بیوی وفات پاگئی اس نے بیٹوں سے شادی کرانے کا کہا جس پر اس کے بیٹوں اور بیٹیوں نے باپ کی شادی کا فیصلہکیا اور لودھراں میں 60سالہ بیوہ خاتون سے رشتہ طے کرنے کے بعد گزشتہ روز دھوم دھام سے اپنے والد کو چمچماتی کار میں بٹھا کر دلہن کے گھر لے جایا گیا،دلہن کے گھر پہنچے تو بیٹوں اور پوتوں نے دادا کی شادی کی خوشی میں خوب ڈانس کیا 80سالہ عبدالرزاق نے اپنی شادی کی خوشی میں خود بھی ڈانس کیا۔80سالہ عبدالرزاق اپنی دلہن کو لے کر جلہ ارائیں پہنچا تو اس کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں نے بڑی خوشی سے میری شادی کی ہے میں ان سے بہت خوش ہوں۔