لاہور سے مقامی بینک کا ایک افسر گرفتار

September 20, 2021

لاہور ( نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے مقامی بینک کے ایک افسر کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طو رر پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملو ث بتایا جاتا ہے ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے، ملزم کو گزشتہ روز ہی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ، ،عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔