جاپانی ناول ’گینجی کی کہانی‘ کا اردو ترجمہ

September 20, 2021

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) جاپانی زبان میں لکھے گئے دنیا کے پہلے ناول "گینجی مونو گتاری" یعنی "گینجی کی کہانی" کا اردو میں ترجمہ کرلیا گیا ہے۔ 1128 صفات پر مشتمل اس کتاب کی تعارفی پریس کانفرنس قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسو مورا نے کراچی پریس کلب میں کی۔ قونصل جنرل جاپان نے بتایا کہ یہ عظیم ناول جاپانی زبان میں ایک خاتون ناول نگار "موراساکی شیکیبو" نے گیارہویں صدی کے ابتدائی برسوں میں تخلیق کیا۔