چیئرمین نیپرا کا گل احمد ماسٹر ونڈ انرجی اور ٹریکن بوسٹن پاور پلانٹس کا دورہ

September 20, 2021

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے اراکین اتھارٹی رفیق احمد شیخ ، انجینئر مقصود انور خان اور نیپرا سی ایس آر کنسلٹنٹ ہما ظفر کے ہمراہ جھمپیر ضلع ٹھٹھہ میں ونڈ کوریڈور میں واقع گل احمد ماسٹر ونڈ انرجی اور ٹریکن بوسٹن ونڈ پاور پلانٹس کا دورہ کیا، اس دورے کا مقصد ونڈ پاور پراجیکٹس کی کارکردگی او ر بجلی کی ترسیل کا مشاہدہ کرنا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ معیاری خدمات کے ساتھ ساتھ بجلی مقامی پسماندہ طبقات کے لئے بنیادی ضروریات اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے خوشحالی لائے ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے مقامی کمیونٹی میں پانی کے پمپ ، سلائی مشینیں اور سولر کٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے ووکیشنل تربیتی سینٹر اور ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمیونٹی ہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔