ڈھائی لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل کرنے کی خبر درست نہیں، ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

September 20, 2021

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے پاس دو لاکھ 50ہزار ٹن چینی دستیاب ہی نہیں جو سمگل ہو، اس حوالے سے نشر ہونیوالی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے سستی چینی کی افغانستان اسمگلنگ سے متعلق خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، خبر میں جن ویئر ہائوسز کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں صرف دو ہزار سے تین ہزار میٹرک ٹن چینی ہی سٹور کی جا سکتی ہے،حکام نے اس خبر کے حوالے جب کسٹم حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایسی کسی کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ چینی کی اسمگلنگ پاکستان کسٹمزکا مینڈیٹ نہیں۔