عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

September 20, 2021

نیو یارک(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان 24ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ‘اپنے خطاب میں عمران خان مقبوضہ کشمیر ‘افغانستان کی صورتحال کے علاوہ عالمی معاشی اور سیاست مسائل پر بات کریں گے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل سے شروع ہونے والے اعلیٰ سطحی بحث میں زیادہ تر افغانستان ، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس پر بحث پر ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت عالمی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد خطاب کرے گی ۔امریکی درخواستوں کے باوجود کہ رکن ممالک کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھیجیں،83 سربراہان مملکت،43وزرائے اعظم ، تین نائب وزیراعظم اور 23وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی سے ذاتی طور پر خطاب کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو "دنیا کے سب سے بڑے سفارتی اجتماع" کے طور پر جانے والے اس سیشن سے ورچوئل خطاب کریں گے اور ایران ، مصر ، فرانس ، انڈونیشیا ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے صدور سے بھی خطاب کریں گے۔