کینٹ نے سمر سیٹ کو 25رنز سے ہرا کر وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی20 ٹورنامنٹ جیت لیا

September 20, 2021

لندن (اے پی پی)کینٹ نے سمر سیٹ کو 25 رنز سے ہرا کر وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا، برمنگھم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں کینٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، جورڈن کاکس نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، زیک کرالی 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ رولف وین ڈر مروی نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سمرسیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ ول سیمڈ 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جو ڈینلی نے 3 اور قیس احمد نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جورڈن کاکس کو مرد میدان قرار دیا گیا۔