برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنا خوش آئند ہے، الطاف شاہد

September 20, 2021

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ برطانیہ کاپاکستان کوسرخ فہرست سے نکالنا خوش آئند ہے، اس کیلئے پی ایس پی برطانیہ کی سنجیدہ کاوش کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔سات سمندرپار پاکستان کے لوگ برطانیہ کے خیرخواہ اوراس کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں ۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے حکومت برطانیہ کے مستحسن فیصلے کوسراہا ہے، اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی اوراطمینان کی لہر دوڑ گئی۔اس اقدام سے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دیرینہ دوستی مزید پائیدارہوگی ۔برطانیہ کی تعمیروترقی میں اوورسیزپاکستانیوں کے کلیدی کردارکوفراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ سات سمندر پار پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان اتحادویکجہتی ناگزیر ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کاباہمی اتحاد انہیں آئندہ بھی متعدد مسائل وخطرات سے بچا نے میں مدد دے گا۔