امریکی حکام روایتی سرمایہ داری نظام کی بہتری کا سلسلہ جاری رکھیں، سپیکر نینسی پلوسی

September 20, 2021

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے سرکاری ذمے داران پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی سرمایہ داری نظام کی بہتری کا سلسلہ جاری رکھیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایک تحقیقاتی مرکز کے ساتھ ورچوئل ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکا میں ہمارا اقتصادی نظام سرمایہ داری پر مبنی ہے تاہم یہ معیشت کے اس طرح سے کام نہیں آیا جیسا اسے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سے دور نہیں ہونا چاہتے تاہم اس کی بہتری اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ ہمارے کام آئے۔واضح رہے کہ نینسی پلوسی نے رواں برس جون میں ایک منتخب کمیٹی کے ارکان کا تقرر کیا تھا ،اس کمیٹی کا مقصد اقتصادی اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینا ہے۔