دی ہیگ: سید مقصود شاہ کیلئے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

September 20, 2021

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں ادارہ منہاج القرآن دی ہیگ کے سابق صدر سید مقصود احمد شاہ کے چالیسویں کی مناسبت سے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سےہوا۔ دی ہیگ میں مقیم معروف نعت خواں حاجی محمد صادق بٹ اور چوہدری محمد سعید مہر نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعتیہ خراج عقیدت پیش کیا۔ علامہ احمد رضا قادری نقشبندی اور علامہ حافظ یاسر نسیم نے فلسفہ موت و حیات، بچوں کی تربیت، والدین کے فرائض پر لیکچر دیا، اس موقع پر علمائے کرام نے تحریک منہاج القرآن کے سابق صدر سید مقصود احمد شاہ کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ محفل میں سید مقصود احمد شاہ کے دوست، احباب اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔