محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مسجد کی بجلی کاٹنے کا آخری نوٹس جاری

September 20, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے محکمہ اوقاف اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والی جامع مسجد علیمیہ کی بجلی کاٹنے کا آخری نوٹس جاری کردیا۔ مسجد پر آئسکو کے 39 ہزار روپے واجب الادا بتائے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے ماتحت محکمہ اوقاف مزارات اور دیگر ذرائع سے بھاری رقم اکٹھی کرتا ہے۔ سرکاری مسجد کے گیس بجلی کے بل عرصہ دراز سے پیسوں کے منتظر رہتے ہیں۔ مسجد میں ترقیاتی کام اور روزمرہ کی ضروریات مقامی افراد کے تعاون سے چلانا پڑتا ہے۔ عرصہ 10 سال سے امام مسجد موذن خادم کی بھرتیاں بند ہیں۔ مقامی لوگ مسجد کے معاملات عارضی ملازمین سے چلا رہے ہیں۔ نمازیں اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کے اندر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ چونکہ کورونا سے مہنگائی آسمان پر جا چکی ہے لوگوں کا مسجد سے تعاون کم پڑ گیا ہے، مسجد کے اخراجات اور عملے تنخواہ کی وجہ سے مساجد کے معاملات چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے فوری نوٹس لے۔