کرایہ دار کے گھر چوری کرنے والا مالک مکان گرفتار ، رقم برآمد

September 20, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کرایہ دار کے گھر چوری کرنے والےمالک مکان کو گرفتار کر کےچوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی ۔ ایس ایچ او نیوٹائون انسپکٹرمرزاجاویدنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کرایہ دار کے گھر چوری کرنے والے چورمالک مکان سکندر عباسی کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ رقم 5لاکھ روپے اور 2چیک برآمد ہوئے۔