سی ڈی اے کی ہدایت، آئی پندرہ تین اور چار کےترقیاتی کاموں میں تیزی

September 20, 2021

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر I-15/1 اور سیکٹر I-15/3 میں متعلقہ شعبوں کا ترقیاتی کام تیز کر دیاگیا ۔ ترقیاتی کاموں میں شاہراہیں، کلوٹس، رابطہ سڑکیں، سیورج، واٹر سپلائی، ڈرنیج، ٹینک، اوور ہیڈ ٹینک، زیر زمین ٹینک، پل، گلین بیلٹس، سٹریٹ لائٹس روڈ کارپیٹنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔ واضح رہے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر 3000 الاٹیوں کو اس ماہ کے آخری ہفتے میں قبضہ حوالے کر دیاجائے، اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں، تاکہ الاٹیوں کو جلد از جلد قبضہ انکے حوالے کیا جاسکے۔ مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر I-15/2 کاٹینڈر بھی جلد جاری کیا جائے تاکہ الاٹیوں کو جلد قبضہ حوالہ کیا جائے۔ سیکٹر آئی پندرہ ٹو اور فور کے الاٹیوں نے بھی چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دو سب سیکٹرز میں بھی ڈویلپمنٹ کی جا ئے ۔