ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا گیا

September 20, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی پولیس نےہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو اطلاع ملی کہ مہر کالونی میں دو فریقین آمنے سامنے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر دونوں طرف کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار کئے گئے ملزموں میں سردار شاہ اور عمان شامل ہیں،ملزم سردار شاہ گاڑی میں بیٹھ کر جبکہ ملزم عمان اور اس کے ساتھی دوسری جانب سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، ملزم سردار شاہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اپنی دھاک بٹھانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی، ملزم عمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔