ہر شخص ایک پودا ضرور لگا کر اسکی حفاظت کو یقینی بنائے،عامر ڈوگر

September 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر،ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر،چیئرمین اعجاز جنجوعہ نے یونین کونسل74کوٹلہ ابوالفتح میں پودے لگائے۔اس موقع پر ملک عامر ڈوگر،ایم پی اے ملک سلیم اختر لابرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آب وہوا اور موسمی حالات کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگانے چاہیں کیونکہ یہ پودے اور درخت ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں اور ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں جتنے زیادہ پیڑ،پودے ہونگے موسم اتنا ہی زیادہ خوشگوار ہوگا اور موسمی گرمی سے نجات مل سکے گی۔ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنائی یہاں تک کہ یہ پودا ایک درخت بن جائے۔ جب ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا لگائے گا تو ہر طرف کچھ عرصے بعد درخت ہی درخت ہونے اور موسمی حالات میں واضح تبدیلی آئے گی۔اس موقع پر طارق خان،حافظ اعجاز، ملک ظہیر اعوان، سابقہ جنرل کونسلرمہر فدا حسین کھیڑا، عبیدالرحمان سیٹھی ودیگر ہمراہ تھے۔