حکومت عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئی، کرامت شیخ

September 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت سہانے خواب دکھاکر عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئی پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے دکھ کا بھی خیال کرنا چاہیئے پی ایس پی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔