میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا

September 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان سی بی اے یونین کے زیر اہتمام 25 فیصد سپیشل الاونس نہ ملنے پر آج دفتر میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے کی قیادت صدر کریم نواز کریں گے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کرنے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔