جعلی چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

September 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہری کو بوگس چیک دینے کے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس اجمل غفار نے بتایا کہ ملزم خبیب احمد نے زرعی ادویات 63لاکھ17ہزار کی خرید کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر بوگس ثابت ہوا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔